Assalam o alaikum and hello to my dear friends!
Today,i am sharing my personal experience with loving and beautiful cats.
Man's relationship with dogs and cats is very old. But you must have noticed that the way dogs have been able to relate to humans, cats have not been able to do so. Perhaps this is because dogs understand human emotions.A cat has not been able to attract humans with its emotions and movements.In addition, cats are not given the same importance as humans have given to dogs or any other animal. In many countries, cats Known as a pet Yes, but some people avoid keeping these cats at home. But the cat is an animal that is related to humans for about ten thousand years.
السلام علیکم میرے پیارے دوستو!
آج، میں پیار کرنے والی اور خوبصورت بلیوں کے ساتھ اپنا ذاتی تجربہ شیئر کر رہا ہوں۔
انسان کا تعلق کتے اور بلیوں سے بہت پرانا ہے ۔لیکن آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ جس طرح کتا انسان سے تعلق بنانے میں کامیاب ہوا ہے اس طرح بلیاں نہیں بنا پائی۔شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسے کتا انسان کے جزبات کو سمجھ سکا ہے اور انسان کو اپنی حرکات و سکنات سے اپنی طرف متوجہ کرسکا ہے بلی نہیں کر پائی۔اس کے علاوہ بلی کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جس طرح انسان نے کتے کو یا کسی اور جانور کو دی ہو۔کئی ممالک میں تو بلیوں کو پالتو جانور کے طورپر جانا جاتا ہے مگر کچھ لوگ ان بلیوں کو گھر پر پالنے سے اجتناب کرتے ہیں۔مگر بلی ایک ایسا جانور ہے جس کا تعلق انسان سے تقریبا دس ہزار سال پرانا ہے۔
Where there is grain there are cats and the cat's favorite food is the rat.The rat is harmful to human health and the number of rats in the house where the cat is present is negligible.Because the cat and the rat are eternal enemies.Thus, the advantage of keeping a cat at home is that it wipes out the rodents that spoil the grain.
جہاں پر اناج ہوتا ہے وہاں پر بلیاں موجود ہوتی ہے اور بلی کی پسندیدہ خوراک چوہا ہے اور چوہا انسان کیلئے مضر صحت بھی ہے اور بلی جس گھر میں موجود وہاں چوہوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔کیونکہ بلی اور چوہا ازل سے دشمن ہیں ۔اس طرح بلی کو گھر پر پالنے کا یہ فایدہ ہے کہ چوہا جوکہ اناج کو خراب کرتا ہے اس کا صفایا کرتی ہے۔
Children love cats more than adults and they play with them.I also loved playing with cats as a child.They are very delicate and their skin is very soft. Cats that live in homes are not dangerous.A wild cat can also cause harm.You must have seen many cats when it is time to eat, especially in the evening. will do miyaoon miyaoon that she is hungry and that She wants to eat.You will know what she wants from her movements.
بلی کو بڑوں سے زیادہ بچے پسند کرتے ہیں اور وہ ان سے کھیلتے ہیں ۔مجھے بھی بچپن میں بلیوں سے کھیلنے کا بہت شوق تھا۔یہ انتہائی نازک اور ان کی جلد بہت ملائم ہوتی ہے ۔ایسی بلیاں جو گھروں میں رہتی ہیں وہ خطرناک نہیں ہوتی اور جو جنگلی بلی ہوتی ہے وہ نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کئی بلیاں جب کھانے کا وقت ہوتا ہے خاص کر شام کو تو وہ آپ کے گھر کی چھت سے یا دیوار پھلانگ کر میاؤں میاؤں کرتی آپ کو متوجہ کرے گی کہ اس کو بھوک لگی ہے اوراس کو کھانا چاہیئے ۔آپ کو اسکی حرکات و سکنات سے پتا چل جائے گا کہ وہ کیا چاہتی ہے۔
Some cats that are kept at home are familiar with children and play with them.But the cat has failed to attract humans, unlike other animals like dogs and horses.In our case, cats,they are kept in homes only to prevent rats from damaging the grain.But they are very cute and innocent creatures. We should treat them with love.
کچھ بلیاں جو گھروں میں پالی جاتی ہیں چھوٹے بچوں سے مانوس ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ کھیلتی ہیں ۔لیکن بلی آج تک انسان کو اپنی طرف مائل کرنے میں ناکام رہی ہے اس کے برعکس دوسرے جانور جیسے کتا اور گھوڑا وغیرہ۔ہمارے ہاں تو بلیوں کو گھروں میں صرف اس لئے رکھا جاتا ہے کہ ان کی وجہ سے چوہے اناج کو نقصان نہ پہچائیں۔لیکن یہ بہت پیاری اور معصوم مخلو ق ہے۔ہمیں ان سے پیار سے پیش آنا چاہیے۔
I have three cats come to me every evening and I feed them and I feel very happy.On the day I don't feed or forget, they attract me with their movements, which I know immediately.It seems that now is the time for them to eat.Among these three cats, my favorite cat is the yellow one and I have loved cats of this color since childhood.I had one such cat in my childhood who was always around me.She lived and accompanied me wherever I went Wherever I slept, she used to come and sleep with me.Seeing these cats today reminds me of my childhood.I still love cats as much as I did when I was a child.Thanks
میرے پاس ہر شام کو تین بلیاں آتی ہیں اور میں ان کو کھانا دیتا ہوں اور مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔جس دن خوراک نہ دوں یا بھول جاوں تو وہ اپنی حرکات سے مجھے اپنی طرف مائل کرتی ہیں ۔جس سے مجھے فوراً پتا چل جاتا ہے کہ اب ان کے کھانے کا وقت ہوگیا ہے۔ان تین بلیوں میں سے میری پسندیدہ بلی پیلے رنگ والی ہے اور مجھے بچپن سے ہی اس رنگ کی بلیاں بہت پسند ہیں۔ایک ایسی ہی بلی بچپن میں پالی تھی جو ہروقت میرے آس پاس رہتی تھی اور جہاں میں جاتا وہاں ساتھ ہوتی حتی کہ میں جس جگہ سوتا تو وہ میرے ساتھ آکر سوجاتی تھی۔آج ان بلیوں کو دیکھ کر مجھے اپنا بچپن یاد آجاتا ہے۔میں آج بھی بلیوں سے اتنا ہی پیار کرتا ہوں جتنا بچپن میں کرتا تھا۔شکریہ
The content and pictures are related to me.It is translated from Urdu to English language by using Google translator app.