Best wishes to the members of the Gems community, the admins and especially the curators, as the admins and moderators are working their best to improve and growing this community. We are happy that our community is in trending.
جیم کمیونٹی کے ممبرز ایڈمنز اور خاص طور پر کوریٹرز کے لیے نیک خواہشات،جس طرح ایڈمنز اور موڈریٹرز اس کمیونٹی میں اپنی محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں ۔ ہمارے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ کمیونٹی ٹرینڈنگ میں چل رہی ہے۔
Here again I would like to introduce myself.
My name: Amjad Sharif
Education: Bachelor of Arts/ Graduation
Occupation: Agriculture
Location : Pakistan
یہاں ایک مرتبہ پھر میں اپنا تعارف ضرور کروانا چاہوں گا۔
میرا نام : امجد شریف
تعلیم: بیچلر آف آرٹس
پیشہ : زراعت
علاقہ : پاکستان
We are going to highlight the spleen crop today. If we talk about this crop, it is a low-cost, high-profitable crop.
Its average yield ranges from 400 kg to 600 kg per acres.
تلی کی فصل کو ہم آج اجاگر کرنے جا رہے ہیں۔ اگر اس فصل کی بات کی جائے تو کم لاگت میں زیادہ نفع دینے والی فصل ہے۔
اس کی اوسط پیداوار ٥٠ کلو گرام سے ٦٠ کلو گرام فی کنال تک ہے۔
🌱 Spleen/ Sesame is an oily crop
If the sesame/ Spleen crop is cultivated as a crop, the loss can certainly be avoided.
2 (Two) kg of Sesame/ Spleen seed per acre is used and at the time of cultivation the seed must be treated with a good fungicide to protect the crop from harmful diseases.
🌱تلی ایک تیلدار فصل ہے
اگر تل کی فصل کو فصل سمجھ کر کاشت کیا جائے تو یقیناً نقصان اٹھانے سے بچا جا سکتا ہے۔
تلی کا دو کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کیا جاتا ہے اور بوقت کاشت لازمی طور پر بیج کو کسی اچھی فنجی سائیڈ سے ٹریٹمنٹ کیا جاتا ہے تا کہ فصل کو کیڑوں سے بچایا جاسکے۔
Sesame/ Spleen can be cultivated from March 15 to July 15.
Spleen can be cultivated in different ways in different soils
Companion method
Cultivation on sports
Cultivation with a planter
Herbicides are used to control weeds.
تل کی کاشت 15 مارچ تا 15 جولائی تک کی جا سکتی ہے۔
تلی کی فصل مختلف زمینوں میں مختلف طریقوں سے کاشت کی جاسکتی ہے
سہاگہ والا طریقہ
کھیلیوں پر کاشت
پلانٹر کیساتھ کاشت
جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے جڑی بوٹی مار زہر استعمال کی جا تی ہے۔
🌱 Both fertilizer and water should be balanced to the tiller. Apply about 3 (three) to 7 (seven) times of water or 2 (two) to 5 (five) times.
Manure half to one bag of DAP and 25 kg of Mop must be added to the soil preparation.
First, add half bag of urea and two kg of sulfur and zinc to the water.
When the sesame is one and a half to two feet tall and pods are forming, then add one bag of urea and two kilos of sulphur. Complete the fertilization in the first fifty days.
Harmfull insects attack the spleen/ Sesome crop, so the use of insecticides is useful for the crop.
🌱 تلی کو کھاد اور پانی دونوں ہی متوازن دینے ہیں کھالیوں پر کاشت تل کو تقریباً چار تا سات پانی لگائیں اور سہاگہ اور پلانٹر کاشت پر دو تا پانچ پانی لگائیں۔
تلی کو کھاد آدھی تا ایک بوری ڈی اے پی اور 25 کلو ایم او پی زمین کی تیاری میں ضرور ڈالیں۔
پہلے پانی پر آدھی یوریا اور دو کلو سلفر ساتھ زنک ڈالیں۔
جب تل ڈیڑھ تا دو فٹ کے ہو جائیں اور پھلی بن رہی ہو تو پھر ایک بوری یوریا اور دو کلو سلفر ڈالیں۔ کھاد پہلے پچاس دن میں مکمل کر لیں
تلی کی فصل پر کیڑے حملہ آور ہوتے ہیں اس لئے کیڑے مار ادویات کا استعمال کرنا فصل کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔