Hello! I am quite tired this Sunday. My nieces are finally going back home this Monday. While on the one hand I am sad to see them go, on the other hand I am also happy that now I will be able to sleep in peace. No matter how cute children are, they are also a responsibility. I will remember the days when I couldn't open my laptop for fear that a flying baby would jump on my laptop. Well, I love them a lot, but let's make some fun jokes to celebrate their departure.
السلام علیکم! میں اس سنڈے کافی تھکا ہوا ہوں۔ میری بھانجیاں اس منڈے کو فائنلی اپنے گھر واپس جا رہی ہیں۔ جہاں ایک طرف مجھے ان کے جانے کا دکھ ہے وہاں مجھے دوسری طرف اس بات کی خوشی بھی ہے کہ اب میں سکون سے سو سکوں گا۔ چھوٹے بچے کتنے بھی پیارے لگے لیکن ہوتے تو وہ ایک ذمہ داری بھی ہیں۔ میں ان دنوں کو یاد کروں گا جب میں اس ڈر سے لیپ ٹاپ نہیں کھول سکتا تھا کہ کہیں میرے لیپ ٹاپ پہ ایک اڑتا ہوا بچہ جمپ نہ لگا دے۔ خیر مجھے ان سے بہت پیار ہے لیکن چلیں ان کے جانے کی خوشی میں کچھ مستی مذاق کرتے ہیں۔
When I took my nieces to the park, I saw many people not playing with their own children. They are busy on phone calls and keeping one eye on the children. There are some people who find married life a burden. Well, I am not even married yet and I have just become a father of two children. You may be wondering what babysitting is all about, to give you an example, yesterday my three year old niece was playing with a pillow case by her feet and after a while she started crying because she stuck the pillow case in her foot. Had taken it and was not getting out of it now.
جب میں اپنی بھانجیوں کو لے کر پارک گیا تو میں نے دیکھا کہ بہت سے لوگ اپنے بچوں کے ساتھ نہیں کھیل رہے تھے۔ وہ فون کالز اور بچوں پر ایک نظر رکھنے میں مصروف ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو شادی شدہ زندگی کو بوجھ سمجھتے ہیں۔ ویسے میری ابھی شادی بھی نہیں ہوئی اور میں ابھی دو بچوں کا باپ بن گیا ہوں۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بچوں کو سنبھالنے کا کیا کام ہے، ایک مثال دوں، کل میری تین سالہ بھانجی پاؤں کے پاس تکیے کے کیسہ سے کھیل رہی تھی اور کچھ دیر بعد رونے لگی کیونکہ اس نے تکیے کے کیسہ کو اپنے پاؤں میں پھنسا لیا تھا اور اب اس سے نکل نہیں رہا تھا۔
Aside from taking their children as a burden the young generation has many mischievous and childish traits. They always want to do funny things with the children. Like a child's chocolate sharing and eating it all in the name of sharing. What kind of move is this?
اپنے بچوں کو بوجھ سمجھنے کے علاوہ نوجوان نسل میں بہت سی شرارتی اور بچگانہ خصلتیں ہیں۔ وہ ہمیشہ بچوں کے ساتھ مضحکہ خیز باتیں کرنا چاہتے ہیں۔ جیسا کہ بچے کی چاکلیٹ شیئرنگ شیئرنگ کے نام پہ ساری کھا جانا۔ اماں جی یہ کیسی حرکت ہے۔
I believe children also have a remedy for such parents. They retaliate against every excess committed during the day. They create a commotion in bed at night. Wetting the bed at night and crying all night are among their actions. This is the right treatment for parents who cannot manage their children. When I sleep at night, there is a little bump on the edge of the bedsheet. The soul of John Cena resides inside my niece at night. And then evening comes to me again. Imagine suddenly waking up because someone has made a loud noise and landed on your stomach.
میرے خیال میں بچوں کے پاس بھی ایسے والدین کا علاج ہے۔ وہ دن میں اپنے ساتھ ہونے والی ہر زیادتی کا بدلہ لیتے ہیں۔ وہ رات کو بستر پر ادھم مچا دیتے ہیں۔ رات کو بستر گیلا کرنا اور ساری رات رونا ان کے کارناموں میں سے ہے۔ یہ والدین کے لیے صحیح علاج ہے جو اپنے بچوں کو سنبھال نہیں سکتے۔ جب میں رات کو سوتا ہوں تو صوفے کے اوپر تھوڑی سی چڑھنے کی جگہ ہوتی ہے۔ جان سینا کی روح رات کو میری بھانجی کے اندر رہتی ہے۔ اور شام پھر میرے پاس آتی ہے۔ اچانک جاگنے کا تصور کریں کیونکہ کسی نے زور سے چھلانگ لگائی ہے اور آپ کے پیٹ پر اترا ہے۔
In some cultures, early marriages are encouraged, which often become a source of great difficulty for some married couples. If you are a student and running out of money at the end of the month, how will you manage the children and the household financially? But I have nieces who ask for things so many times during the day that one loses count. If you ask them what they want to eat, they will say pizza, burger, chocolate, fries, Coke, and a never-ending list.
کچھ کلچرز میں چھوٹی عمر میں شادی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو کہ کچھ شادی شدہ جوڑوں کے لیے بہت ہی مصیبت کا باعث بنتی ہے۔ اگر اپ سٹوڈنٹ ہیں مہینے کے اخر میں پیسے ختم ہو رہے ہیں تو اب بچوں کو اور گھر کو معاشی طور پر کیسے سنبھالیں گے۔ لیکن ایک میری بھانجیاں ہیں جو دن میں اتنی بار چیز مانگتی ہیں کہ بندہ گنتی ہی بھول جائے۔ اگر ان سے پوچھو کہ کیا کھائیں گی تو بولتی ہیں پیزا، برگر، چاکلیٹ، فریز، کوک اور ایک نہ ختم ہونے والی لسٹ۔
If you are a person who comes from university or school and sleeps for a long time but when you get married you don't get a bed after coming from office because you know that first you Some children have to deal with. Unfortunately are your own. Ah, it's really hard work. Well, for me, It's like finding a treasure when I sleep. Drum beats, wedding procession, nothing seen of my own. But still my daily routine rings. Every year when they come, I am so exhausted by the time they leave that sometimes I fear for my marriage. I was the youngest in the family so I never took care of small children. Once I get older, it becomes more difficult for me to fulfill this responsibility. Do you have a younger sibling or have you ever taken care of younger children?
کیا آپ ایسے شخص ہیں جو یونیورسٹی یا اسکول سے آتے ہیں اور دیر تک سوتے ہیں لیکن جب آپ کی شادی ہوتی ہے تو دفتر سے آنے کے بعد آپ کو بستر نہیں ملتا کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ پہلے آپ کو کچھ بچوں سے نمٹنا پڑتا ہے۔ بدقسمتی سے آپ کے اپنے ہیں۔ آہ، یہ واقعی مشکل کام ہے۔ میرے لیے، یہ ایک خزانہ ڈھونڈنے جیسا ہے جب میں سوتا ہوں۔ ڈھول، باجا، بارات، کچھ نہیں دیکھا۔ لیکن پھر بھی میرا روزانہ ڈھول بجتا ہے۔ ہر سال جب وہ آتے ہیں، ان کے جانے تک میں اتنا تھک جاتا ہوں کہ کبھی کبھی مجھے اپنی شادی سے ڈر لگتا ہے۔ میں گھر میں سب سے چھوٹا تھا اس لیے میں نے کبھی چھوٹے بچوں کا خیال نہیں رکھا۔ یک دم بڑے ہونے کے بعد یہ ذمہ داری ملنا میرے لیے مینج کرنا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔ کیا آپ کا کوئی چھوٹا بھائی ہے یا آپ نے کبھی چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کی ہے؟
I hope you like these memes. If you smile, share them so someone else can smile and keep spreading smiles.
مجھے امید ہے اپ کو یہ میمز اچھی لگی ہوں گی۔ اگر اپ مسکرائے تو انہیں شیئر کریں تاکہ کوئی اور بھی مسکرا سکے اور مسکراہٹیں بانٹنے کا سلسلہ ایسے ہی جاری رکھیں۔
Site used for creating memes:
:میمز بنانے کے لیے استعمال ہونے والی سائٹ
https://imgflip.com/memegenerator
Join Binance through THIS LINK for 10% off trading fees! Let's save together!
ٹریڈنگ فیس میں 10% چھوٹ کے لیے اس لنک کے ذریعے بائننس میں شامل ہوں! آئیے مل کر بچائیں!