اسلام علیکم اور میری #Hivelearner کمیونٹی کو سلام۔ اس کمیونٹی میں یہ میری پہلی پوسٹ ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ مجھے اس کمیونٹی میں خوش آمدید کہیں گے۔ آج کی پوسٹ میں میں اپنے وزن میں کمی کے سفر کے بارے میں بات کروں گا۔ میں نے اپنا وزن کیسے کم کیا اور یہ کیوں ضروری ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ میرے وزن میں کمی کے سفر سے سیکھیں گے۔
Asslamoalekum and hello to my #Hivelearner Community. This is my first post in this community. I hope you wellcome me in this community. In today's post I will talk about my weight loss journey. How I lost my weight and why it is necessary. I hope you will learn from my wieght loss journey.
دنیا میں موجود لاکھوں افراد جو کہ موٹاپے سے تنگ ہیں لیکن موٹاپے
سے چھٹکارے کیلئے کچھ نہیں کر پاتے جس کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں زیادہ تر کا آپکے مزاج ،طبیعت سے تعلق ھے جن میں قوت ارادی،مستقل مزاجی،محنتی نہ ھونا صف اول ہیں۔
موٹاپے سے چھٹکارا دنیا کے مشکل ترین چیلنجز میں شمار ھوتا ھے اس کیلئے سب سے پہلے آپ نے اپنی طبیعت میں تبدیلی لانا پڑے گی ، طبیعت میں تبدیلی کا سب سے پہلا اصول آج کا کام کل پر مت چھوڑو،
اس کے بعد طبیعت میں تند و تیزی لانی پڑے گی،پختہ ارادہ،اپنے وزن کم کرنے کے مقصد پر 100 فیصد فوکس،
مقصد کو حاصل کرنے کیلئے جوش و جذبہ، سخت محنت،اور سب سے اہم وقت کی پابندی،نظم وضبط کو اپنی ڈیلی روٹین میں لانا پڑے گی،
پھر اپنے آپ کو موٹاپے سے چھٹکارے کیلئے ایک لمبے سفر کیلئے تیار کرنا پڑے گا اس سفر کے اختتام پر آپ اپنی منزل کو پا لیں گے لیکن اس منزل کو حاصل کرنے کیلئے آپ کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس سفر میں اگر آپکو کوئ ہمسفر مل جائے تو آپکا سفر 50 فیصد آسان ھو جائے گا اور شاباش دینے والے مل جائیں تو سونے پر سہاگہ ھو گا، اس سفر میں آپ پر لوگ طنز کریں گے، آپ پر جگتیں ماریں گے مگر تم نے لوگوں کے مذاق کو اپنے لییئے بطور پٹرول استعمال کرنا ھے،
There are millions of people in the world who are tired of obesity but can't do anything to get rid of obesity, which has many reasons, most of which are related to your temperament, and nature, including lack of willpower, consistency, hard work, etc. are the first
Getting rid of obesity is one of the most difficult challenges in the world, and for this, you have to change your behaviour first.
After that, you will have to bring a lot of energy, determination, and 100% focus on your goal of losing weight.
Achieving the goal will require passion, hard work, and most importantly punctuality, and discipline in your daily routine.
Then you have to prepare yourself for a long journey to get rid of obesity. At the end of this journey, you will reach your destination but you will have to face a lot of difficulties to reach this destination.
In this journey, if you find a companion, your journey will be 50% easier, and if you find well-wishers, you will sleep comfortably. To use jokes as fuel for yourself.
بس weight loss Journey کیلئے میں نے بھی خود کو تیار کر لیا کہ جب تک میرا وزن کم نہیں ھو گا تب تک محنت جاری رکھوں گا،
اور وزن کم کرنا ھو یا دنیا کا کوئ بھی مقصد آپ کو اسکی اہمیت کا بخوبی علم ھو مثال کے طور پر آپ موٹاپے سے چھٹکارے حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کر رھے ہیں اس سے پہلے آپ کو پتہ ھونا چاہیئے کہ آپ موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کر کے سمارٹ کیوں ھونا چاہتے ہیں اسکی کیا وجہ ھے اس کے کیا فائدے ہیں جب آپ اس پر غور کریں گے تو خود بخود آپ کو اپنے مقصد سے پیار ھو جائے گا آپ اس مقصد کے حاصل کیئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔
Just for the weight loss journey, I have prepared myself that I will continue to work hard until my weight is reduced.
And whether it is to lose weight or any other goal in the world, you must know its importance. For example, you are struggling to get rid of obesity. Why do you want to be smart, what are its benefits, when you think about it, you will automatically fall in love with your goal, and you will not be able to live without achieving this goal.
میری کہانی کچھ اسی طرح شروع ھوتی ھے
میرا وزن سال 2016 جس وقت میری عمر 25 سال تھی میرا وزن 74 کلو گرام تھا اس وقت میرا وزن قد(5 فٹ،9 انچ) کے حساب سے بالکل فٹ تھا، میری جسامت سلم سمارٹ تھی مگر کئ سالوں کی بدپرہیزی کے بعد میرا وزن بڑھتا بڑھتا سال 2021 میں 92 کلوگرام ھو گیا میری توند باہر نکل آئ جسکی وجہ سے میری صحت پر کافی منفی اثرات پڑھ رھے تھے ہر وقت پیٹ میں گیس،تیزابیت،اپھارہ ھونا اور قبض کی شدید تکلیف تھی، کئ مرتبہ انٹرنیٹ پر وزن کم کرنے کے طریقے دیکھتا جس میں ڈائیٹ اور ایکسرسائزز شامل تھیں کچھ عرصہ جس میں ایک ہفتہ ، ایک مہینہ کا بھی عرصہ تھا ان پلانز پر عمل کرتا لیکن پھر ڈائیٹ اور ایکسرسائز چھوڑ دیتا اور میرا وزن کم کرنے والا ٹارگٹ پورا نہ ھو سکتا تھا، توند کے باہر نکلنے سے صحت کیساتھ ساتھ شخصیت پر بھی بہت برے اثرات پڑتے ہیں نہ تو آپکو کوئ لباس خوبصورت لگتا ھے اور نہ ہی آپکی شخصیت پرکشش بن سکتی ھے،
سمارٹ بننا میرا ایک خواب بن گیا تھا، جو کہ دل ہی دل میں مجھے میری شرمندگی کا باعث بن رہی تھی،
کئ مرتبہ دوستوں کے ساتھ محفل میں بھی میرے موٹاپے پر تنقید کی گئ، مذاق بنایا گیا مگر پھر بھی میں وزن کم کرنے کیلئے کسی قسم کی کوئ خاص کوشش نہ کر سکا،
سال 2023 کی 10 اکتوبر کو دوستوں کے درمیان رننگ کا مقابلہ ھوا جس میں تمام دوستوں نے لازمی شرکت کرنی تھی 11 منٹ میں 1600 میٹر رننگ کرنی تھی، میں نے اس میں شرکت کی مگر بدقسمتی سے 11 منٹ میں ایک کلومیٹر رننگ کر سکا باقی میرے سارے دوستوں نے باآسانی رننگ پوری کر لی،
جس کے بعد مجھے بہت زیادہ شرمندگی ھوئ، اندر ہی اندر سے اپنے آپ کو کھائے جا رہا تھا تم وہ شخص ھو جو کسی زمانے میں ان سب دوستوں میں رننگ میں سب سے تیز تھے اور آج تو ٹارگٹ ہی پورا نہ کر سکے،
My story starts like this
My weight in 2016 when I was 25 years old my weight was 74 kg then my weight was perfect for my height (5 feet, 9 inches) my size was slim and smart but after many years of dieting my weight Increasingly, in the year 2021, my weight became 92 kg, my stomach came out, due to which I was reading a lot of negative effects on my health. I used to follow the plans which included diet and exercise for some time including a week, or a month, but then I would stop dieting and exercise and my weight loss target would not be met. Going out has a lot of bad effects on the personality as well as health, neither you find any clothes beautiful nor your personality can become attractive.
It had become a dream of mine to be smart, which in my heart was causing me shame.
Several times in gatherings with friends, my obesity was criticized, joke was made, but still I could not make any special effort to lose weight.
On October 10, 2023, there was a running competition among friends in which all friends had to participate and run 1600 meters in 11 minutes. I participated but unfortunately could not run one kilometre in 11 minutes. All the friends completed the run with ease.
After which I felt a lot of shame, I was eating myself from the inside. You are the person who was once the fastest among all these friends in running and today you could not meet the target.
اکتوبر 2023 میری زندگی کا ایک مایوس کن دن تھا جب میں شرمندگی سے چھپے جا رہا تھا اور آخر اسی شرمندگی کی وجہ سے میرے اندر ایک خیال آیا کہ تم انسان ھو، اشرف المخلوقات ھو کر بھی ایک چھوٹا سا کام مطلب پیٹ کم نہیں کر سکتے ھو
اس کیلئے میں نے ایک پلان ترتیب دیا اس پلان کا پہلا step تھا اپنے آس پاس رہنے والے ان بندوں کی تلاش تھی جو بڑھے ھوئے پیٹ کی وجہ سے کافی پریشان تھے اور وزن کم کرنے کا جذبہ رکھتے تھے میں نے اس طرح کے 05 بندے تلاش کر لیئے ان کیساتھ میرا پہلے سے ہی کافی گہرا تعلق تھا اور بعد میں وہ میرے گہرے دوست بن گئے،
ان سے میٹنگ کر کے ان کو وزن کم کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر موٹیویٹ کیا، اور ایک پلان ترتیب دیا جس میں ہم نے ایک واٹس ایپ گروپ بنایا اس میں چند شرائط رکھی گئ جو کہ درج ذیل ہیں۔
1۔ رات کو سونے سے پہلے ہر بندہ اپنی روزانہ کی weight loss Activities شیئر کرے گا۔
2۔ صبح کے وقت روزانہ ایکسرسائز کرے گا
3۔چینی کا استعمال نہیں کریں گے چینی کی جگہ گڑ، یا شکر کا استعمال کریں گے۔
3۔ بیکری آئٹمز، کولڈ ڈرنکس کا استعمال ختم۔
4۔ روٹی کے فوری بعد پانی نہ پیئں گے۔
اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہم سب دوستوں نے ان 04 شرائط پر عمل شروع کر دیا،
ہم روزانہ صبح 07 بجے سے لیکر 09 بجے تک رننگ،جوگنگ،واک،ایکسرسائز کرتے اور بیکری آئٹمز،کولڈ ڈرنکس اور چینی کا استعمال ختم کر دیا۔
اور ہمیں جو بھی بندہ ملتا ہم اس کو خود بتاتے کہ آجکل وزن کم کر رھے ہیں،
آہستہ آہستہ رننگ،ایکسرسائزز زیادہ کرنے لگے تو
صبح ایکسرسائز کے بعد بادام،بوائل انڈہ اور دودھ استعمال کرتے،
اور دن گیارہ بجے 02 روٹیوں کیساتھ کھانا کھاتے جس میں سلاد بھی لازمی شامل ھوتی،
دن 02 بجے
ایک سیب،
دن 03 بجے کوئ بھی موسمی پھل ماسوائے کیلے کے ،
اور شام کو 02 کلومیٹر روٹی سے قبل چہل قدمی کرتے،
شام کو کھانے میں 02 روٹی کھا کر اس کے ایک گھنٹہ بعد 02 کلومیٹر واک کرتے،
اسی طرح ہمیں محنت کرتے کرتے پورے 05 ماہ ھو گئے ،
05 ماہ بعد میرے سمیت ہر دوست کا وزن اپنی صحیح پوزیشن پر آ گیا اور ہر کسی کا بڑھا پیٹ ختم ھو گیا،
وزن کم ھونیکے بعد شخصیت میں نکھار آ گیا ایسے لگتا ھے نوجوانی کے دن لوٹ آئے ہیں،
لیکن ایک بات ہر وقت ذہن میں ھوتی ھے بڑی محنت کے بعد اپنے مقصد (وزن کم) کو حاصل کیا ھے اب اس وزن کو mentain رکھنا ھے،
دوسرا میں نے یہی سیکھا ھے کوئ بھی دنیا کا کام کرنے کیلئے آپ کے اندر شروع سے لیکر آخر تک motivation کا ھونا لازمی ھے بغیر موٹیویشن آپ کوئ بھی چیلنج پورا نہیں کر سکتے،
اس کے علاوہ موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد میرا کانفیڈنس لیول بہت اوپر آیا ھے اب تو ہر وقت یہی بات ذہن میں گھومتی رہتی ھے کہ وہ انسان بیکار ترین ھے جس کے زندگی میں کوئ گول نہ ھوں، میرا گول تھا وزن کم کرنا وزن کم کرنے کے بعد مجھے دلی خوشی اور جو سکون ملا ھے وہ کبھی بھی نہ ملا تھا، اب تو میں ہر وقت زندگی میں کوئ نہ کوئ مقصد (goal) بنایا ھوتا ھے اور اس کو حاصل کرنے کیلئے ہر وقت مستقل مزاجی سے محنت کرتا رہتا ھوں،
وزن کم کرنے کے بعد یہی نتیجہ نکالا ھے کہ انسان کو جو بھی ورک کرنا چاہیئے وہ سمارٹ ورک ھو ،
اور مقصد سے جنون کی حد تک محبت ھو تب ہی وہ مقصد حاصل کر سکتا ھے، اور اس مقصد کی اہمیت کو بخوبی جانتا ھو تاکہ اس کی منزل کو پانے کہ جدوجہد میں رکاوٹ نہ آئے،
آخر میں میری نصیحت ھے کہ
Weight loss Journey
کے دوران ڈرائ فروٹ،فروٹس کا استعمال کبھی بھی نہ چھوڑیں تا کہ آپ کے اندر کمزوری نہ آئے،
شکریہ
10 October 2023 was a disappointing day in my life when I was hiding from shame and finally, because of this shame, I got the thought that you are a human being, even if you are the best of creation, don't give up on a small task. You can
For this, I set up a plan, the first step of this plan was to search for those people living around me who were very worried because of the enlarged stomach and had the desire to lose weight. I found 05 such people. I already had a close relationship with him and later he became my best friend.
We met them regularly and motivated them to lose weight and set up a plan in which we created a WhatsApp group with a few conditions which are as follows.
- Each person will share their daily weight loss activities before going to bed at night.
- Will exercise daily in the morning
- Will not use sugar, will use jaggery or sugar instead of sugar.
- No more bakery items, or cold drinks.
- Do not drink water immediately after bread.
By the grace and grace of Allah, all our friends have started following these 04 conditions.
We used to run, jog, walk, and exercise daily from 07:00 AM to 09:00 AM and stopped consuming bakery items, cold drinks and sugar.
And we would tell any person we found that he was losing weight these days.
Slowly start doing more running and exercises
Consume almonds, boiled egg and milk after morning exercise.
And at eleven o'clock on the day, they would eat with 02 rotis, which must also include salad.
Day 02 hrs
an Apple,
Day 03: Any seasonal fruit except banana,
And walk 02 km in the evening before breakfast,
In the evening, eat 02 roti and walk 02 km an hour later.
In the same way, we have been working hard for 5 months.
After 05 months, the weight of every friend including me came back to its right position and everyone's enlarged belly was gone.
After losing weight, the personality has improved, and it seems that the days of youth have returned.
But one thing always comes to mind after hard work, you have achieved your goal (less weight), and now you have to maintain this weight.
Secondly, I have learned that to do any work in the world, you must have motivation from the beginning to the end, without motivation, you cannot complete any challenge.
Apart from this, after getting rid of obesity, my confidence level has increased a lot, now this thing is always going on in my mind that a person is the most useless person who has no goals in life, my goal was to lose weight. I never got the happiness and peace that I got after reducing, now I always have some goal in life and I always work hard to achieve it. I am,
After losing weight, it has been concluded that whatever work a person should do should be smart work.
If he loves the goal to the point of obsession, then only he can achieve the goal, and he knows the importance of this goal so that he does not hinder the struggle to reach his destination.
Finally, my advice is that
Weight loss journey
During this time, never stop using dry fruits, fruits, so that you do not get weak inside.
Thanks
The image is taken from Canva.
The post is wriiten in Urdu and trasnlated into English using translator.