My beautiful day activity report with beautiful photography

in #hive-1344432 years ago

IMG_20220511_184538.jpg

IMG_20220511_191406.jpg

IMG_20220511_191344.jpg

Hello friends, I am present with today's activity. Today is Jumu'ah al-Mubarak and I got up early in the morning and went to the washroom where I took a bath with fresh water. And after bathing, I went for a walk. I walked and reached the canal bank. The birds also came out to the fields in search of their food. I saw a farmer setting fire to fields. He was burning crop residues in his field. I talked to him about why you are setting fire. Instead of setting it on fire, plow it with a rotavator and push it into the ground. One of the benefits of this is that it will be buried in the soil and rot. The land will benefit and the environment will not be polluted. Because it is summer now, the remnants of wheat are everywhere. If everyone sets them on fire, many trees will burn along with them and many earthworms will also die. There is also environmental pollution. The salts in the soil are also depleted. He understood everything I said but could not do it due to lack of resources. Since last year, the corona virus has pushed back many developing countries. Inflation has risen significantly. Many countries are in crisis. But by the grace of Allah Almighty, there is no situation in our country to face crisis but we are definitely facing inflation.

IMG_20220511_185231.jpg
السلام وعلیکم دوستو آج کی ایکٹیویٹی کے ساتھ میں حاضر ہوں۔ آج جمعۃ المبارک کا دن ہے اور میں صبح سویرے اٹھتے ہی واش روم گیا وہاں پر میں تازہ پانی سے نہایا۔ اور نہانے کے بعد میں واک کرنے کے لیے چلا گیا میں واک کرتے ہوئے نہر کنارے پہنچ گیا۔ پرندے بھی اپنی خوراک کی تلاش میں نکل کر کھیتوں میں آ گئے تھے۔ میں نے دیکھا کہ ایک کسان کھیتوں میں جگہ جگہ آگ لگا رہا تھا۔ وہ اپنے کھیت میں موجود فصل کے باقیات کو جلا رہا تھا۔ میں نے اس سے بات کی کہ آپ کیوں آگ لگا رہے ہیں۔ آپ بجائے آگ لگانے کے اس پر روٹرویٹر سے ہل چلا کر زمین میں دبا دیں۔ اس سے ایک تو یہ فائدہ ہو گا کہ یہ زمین میں مٹی کے اندر دب جاۓ گی اور گل سڑ جائے گی۔ زمین کا فائدہ ہو گا اور ماحول بھی آلودہ نہیں ہو گا ۔ کیونکہ ابھی گرمیوں کا موسم ہے تو گندم کے باقیات ہر جگہ موجود ہیں اگر ہر شخص انہیں آگ لگا دے تو ان کے ساتھ ساتھ کافی درخت جل جاتے ہیں اور بہت سے حشرات الارض بھی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی بھی ہوتی ہے۔ زمین میں موجود نمکیات بھی ختم ہوتے رہتے ہیں۔ میری تمام باتوں کی اسے سمجھ تو آ چُکی تھی لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے وہ یہ کام نہیں کر پا رہا تھا گزشتہ برس سے کرونا وائرس نے بہت سے ترقی پزیر ممالک کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ مہنگائی کا خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے بہت سے ممالک بحران کا شکار ہیں۔ لیکن اللّٰہ تعالٰی کے فضل سے ہمارے ملک میں کوئی ایسی صورتحال نہیں ہے کہ بحران کا سامنا ہو مگر مہنگائی کا سامنا ضرور کر رہے ہیں۔

IMG_20220511_185222.jpg

IMG_20220511_185214.jpg
After a while I proceeded with the permission of the landlord and completed my walk. While I was walking in the morning, I passed by the graveyard. In the cemetery, I prayed for the forgiveness of my ancestors. When I returned home after the walk, I had breakfast with the children. After breakfast I did my duty to drop them off at school. After the children left school, I reached home and watered my animals and went to mow the fodder for them. I fed the animals and tied them to shady trees to protect them from the heat. Then I took care of my flowers and plants. He also watered the plants. I love evergreen plants. Some plants were withering from the heat.

میں کچھ دیر کے بعد زمیندار سے اجازت لے کر آگے بڑھااور اپنی واک مکمل کی۔ میں جب صبح کی واک کر رہا تھا تو اس دوران میں قبرستان سے گزرا۔ قبرستان میں میں نے اپنے آباؤاجداد کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ میں واک کرنے کے بعد گھر واپس پہنچا میں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد میں نے انہیں سکول چھوڑنے کی ڈیوٹی سر انجام دی۔ بچوں کو سکول چھوڑنے کے بعد میں گھر پہنچا اور اپنے جانوروں کو پانی دیا اور ان کے لیے چارہ کٹائی کرنے چلا گیا۔ میں نے جانوروں کو چارہ مہیا کیا اور انہیں سایہ دار درختوں کے ساتھ باندھ دیا تاکہ گرمی سے بچے رہیں۔ پھر میں اپنے پھولوں اور پودوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہوگیا۔ پودوں کو بھی پانی دیا۔ مجھے سدا بہار پودے بہت اچھے لگتے ہیں کچھ پودے گرمی کی شدت سے مرجھا رہے تھے۔
IMG_20220511_185202.jpg

IMG_20220511_184538.jpg
When I finished my housework, I decided to go to my shop. I walked to the shop because the shop is next to my house. I opened the door of the shop and after cleaning I turned on the fan button and sat on my chair. I already had some clothes to sew. I was busy sewing these clothes. I closed the shop for lunch at 1 o'clock and went home and when I got home I ate Ghana. Rested for a while. Went back to the shop at 3 o'clock and worked in the shop till sunset in the evening. And I went home before the sun went down.

میں گھر کی مصروفیات سے فارغ ہؤا تو میں نے اپنی دکان پر جانے کا فیصلہ کیا۔ میں پیدل دکان کی طرف روانہ ہو گیا کیونکہ دکاں میرے گھر کے ساتھ ہی ہے میں نے دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی صفائی کے بعد میں نے پنکھے کا بٹن آن کیا اور اپنی کرسی پر بیٹھ گیا۔ میرے پاس پہلے سے کچھ کپڑے سلائی کے لیے آۓ ہوے تھے۔ میں ان کپڑوں کی سلائی میں مصروف ہوگیا میں دوپہر کے 1 بجے کھانے کے لیے دکان بند کر کے گھر چلا آیا اور گھر پہنچ کر گھانا کھایا۔ کچھ دیر آرام کیا۔ 3 بجے دکان پر واپس چلا گیا شام کے وقت سورج غروب ہونے تک دکان میں کام کیا۔ اور سورج غروب ہونے سے پہلے میں گھر کی طرف چلا آیا۔

PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash
Sort:  

Yay! 🤗
Your content has been boosted with Ecency Points, by @amirhayat42.
Use Ecency daily to boost your growth on platform!

Support Ecency
Vote for new Proposal
Delegate HP and earn more