Goodbye 2021 Goodbye December last day of the 2021

in #hive-1503293 years ago
Goodbye 2021 Goodbye December
الوداع 2021 الوداع دسمبر

last sunset of 2021

IMG_1640971402298.jpg
Today captured this picture with Huawei Y9S Mobie 5pm time

The last sun of the year 2021 has also set and like last year, this year too is about to come to an end in a few hours. There is also a line for those who apologize. As soon as you open the WhatsApp, there are a lot of messages. There are some of them that you don't even know and there are some with whom you had no contact all the year round, but today they are also receiving messages.سال 2021 کا آخری سورج بھی غروب ہو گیا اور گزشتہ سال کی طرح یہ سال بھی کچھ ہی گھنٹوں میں اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے آج سے تقریباً دس روز پہلے سے معافی ٹورنامنٹ کے نام سے فنی سٹیٹس لگنے شروع کو چکے تھے اور آج اسی کی عین مطابق معافی مانگنے والوں کی بھی لائن لگی ہوئی ہے ۔ وٹس ایپ اوپن کرتے ہیں ہی میسجز کی بھرمار ہو جاتی ہے ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں جن کو آپ جانتے بھی نہیں اور کچھ ایسے ہیں جن سے آپ کا سارا سال کوئی رابطہ نہیں تھا مگر آج ان کے بھی میسج موصول ہو رہے ہیں ۔
Every human being has his own opinion according to my opinion
ہر انسان کی اپنی رائے ہوتی ہے میری رائے کے مطابق

IMG_20211231_170317.jpg

IMG_20211231_170153.jpg

I captured these pictures with Huawei Y9S Mobie 5pm time

Everyone is saying goodbye to this year in their own way. Someone is expressing their love by posting pictures of their comrades on the status quo. Saying that we are Muslims, our year starts from Muharram. It's as if everyone is taking a leave of absence in December and celebrating the coming year.ہر شخص اپنے مخصوص انداز میں اس سال کو الوداع کہہ رہا ہے کوئی سٹیٹس پر اپنے رفقاء کی تصاویر لگا کر اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہے اور کوئی دعائیہ کلمات کے ساتھ اور کچھ معافیاں مانگ رہے ہیں ان ہی میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو کہ یہ کہہ رہا ہے ہم مسلمان ہیں ہمارا سال محرم الحرام سے شروع ہوتا ہے ۔ گویا کہ ہر شخص اپنے فہم کے مطابق دسمبر کو رخصت کر رہا ہے اور آنے والے سال کی خوشیاں منا رہا ہے ۔

It is a great thing to apologize to someone for admitting your mistake, but the question is why this apology is asked only at the end of the year?
After every day a new day comes then why don't we apologize ??
Every seven days a new week comes then why not apologize.
Every thirty days a new month comes. Even then we do not see this process.
Then why this process is started only on the coming new year after 365 days. Be sure to take care of Sahib-ul-Haq-ul-Ibad, but even on a daily basis, do not put on the status of a true Pakistani on August 14, a true Muslim in Rabi-ul-Awal and a show of humanity at the end of the year. Because those who are loved do not need a show post or status

اپنی غلطی کو مانتے ہوئے کسی سے معافی مانگنا بہت بڑا عمل ہے لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ یہ معافی سال کے آخر پر ہی کیوں مانگی جاتی ہے؟
ہر دن کے بعد ایک نیا دن بھی تو آتا ہے تب ہم معافی کیوں نہیں مانگتے؟؟
ہر سات دن بعد ایک نیا ہفتہ آتا ہے تب معافی کیوں نہیں مانگی جاتی ۔
ہر تیس دن بعد ایک نیا مہینہ بھی تو آتا ہے ۔ تب بھی ہمیں یہ عمل دکھائی نہیں دیتا ۔تو پھر یہ تین سو پینسٹھ دنوں کے بعد آنے والے نئے سال پر ہی کیوں یہ عمل شروع کیا جاتا ہے ۔ صاحب حقوق العباد کا خیال ضرور رکھیں لیکن روزمرہ کی بنیادوں پر بھی صرف 14 اگست کو سچے پاکستانی، ربیع الاول میں سچے مسلمان اور سال کے آخر میں انسانیت کے جذبے سے سر شار ہو کر دکھاوے کے سٹیٹس نہ لگائیں ۔ کیونکہ جن سے محبت ہوتی ہے ان کو دکھاوے کی پوسٹ یا سٹیٹس کی ضرورت نہیں ہوتی

You don't even have to explain who you are and who you are. If there is malice in the heart. Parents are angry and you apologize to everyone, but there is no greater ignorance than this.
Instead of all this nonsense, friends, I personally think we need it and we should all put in the status quo what we lost this year. What did you find, what did you learn this year, what were your goals that were achieved, what were the reasons for those that remained, and how can they be further achieved in the coming year?
First of all, thank Allah who has blessed us with this year, then thank all the friends in your life who have taught you to live. Thank you to your parents, your friends and relatives who have made you truly aware of life and the small joys that come in life, thanks to which you have faced this world and thank them. Without which your life would be incomplete.

کون آپ کا اپنا ہے اور کون پرایا اس کا آپ کو بخوبی پتا ہے اس کے لیے تصویریں لگا کر وضاحت دینے کی بھی ضرورت نہیں ۔ اگر دل میں بغض رکھا ہو ۔ والدین ناراض ہوں اور آپ سب سے معافیاں مانگتے پھریں اس سے بڑی جہالت اور کوئی نہیں ۔
ان سب فضول کاموں کی بجائے دوستو میرا ذاتی خیال ہے کہ ہمیں ضروت اس بات کی ہے اور ہم سب کو یہ سٹیٹس لگانے چاہئیں کے ہم نے اس سال کیا کھویا ۔ کیا پایا، اس سال آپ نے کیا سیکھا آپ کے ایسے کون کون سے مقاصد تو جو پورے ہوئے اور جو رہ گئے ان کی وجہ کیا بنی اور انہیں مزید آنے والے سال میں کیسے پورا کیا جا سکتا ہے ۔
سب سے پہلے تو آپ اللہ پاک کا شکر ادا کریں جس نے ہمیں یہ سال بھی نصیب فرمایا پھر آپ اپنی زندگی میں آنے والے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے آپ کو جینا سکھایا ۔ آپ اپنے والدین، اپنے دوست احباب اور عزیز و اقربا کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے آپ کی حقیقی معنوں میں زندگی اور زندگی میں آنے والی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا احساس دلایا جن کی بدولت آپ نے اس دنیا کا سامنا کیا اور شکریہ ادا کریں ان کا جن کے بغیر آپ کی زندگی ادھوری تھی ۔