Alaikum wa rahmatullahi wa barakatuhu.
In life, a person has to face many situations and sometimes a person is in moments of happiness and sometimes a person is depressed and faces sorrows. But life continues at a pace and people face many situations at this pace. But those who face difficulties and troubles with courage are successful. And those who face troubles with courage and strive to move forward are the ones who are welcomed by the destinations because we have seen that many people work hard but when a small failure or difficult moment comes, they become depressed and give up their hard work and effort until all their hard work and effort is wasted. But those who face problems and struggle and know how to get up again in failure are the ones who reach their destination.
علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ زندگی میں انسان کو بہت سے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کبھی انسان خوشی کے لمحوں میں ہوتا ہے تو کبھی انسان افسردہ اور غمگین دکھوں کا سامنا کرتا ہے لیکن زندگی ایک رفتار کے ساتھ چلتی رہتی ہے اور انسان اس رفتار میں بہت سے حالات کو فیس کرتے ہیں لیکن کامیاب وہی لوگ ہوتے ہیں جو مشکلات اور مصیبتوں کا سامنا بہادری کے ساتھ کرتے ہیں اور جو لوگ مصیبتوں کا سامنا بہادری کے ساتھ کرتے ہیں اور اگے بڑھنے کی جستجو رکھتے ہیں تو منزلیں انہی کا استقبال کرتی ہیں کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ بہت سارے لوگ محنت کرتے ہیں لیکن ایک چھوٹی سی ناکامی یا مشکل گھڑی انے پر وہ افسردہ ہو جاتے ہیں اور اپنی محنت اور ایفرٹ کو چھوڑ دیتے ہیں یہاں تک کہ ان کا تمام تر محنت اور جستجو ضائع ہو جاتی ہے لیکن جو لوگ مسائل کا سامنا کرتے ہیں اور جدوجہد کرتے ہیں اور ناکامی میں دوبارہ اٹھ کھڑا ہونا جانتے ہیں وہی منزل مقصود تک پہنچ جاتے ہیں۔
If we look at life as just a name of achievements, then where are the difficulties? Who faces such difficulties? It is an undeniable fact that successes are hidden within difficulties. If a person breaks a stone and a diamond comes out of that stone, don't we think that the stone is a hard rock and it takes effort to break it, and when we break that stone with effort, a diamond or a rare stone comes out of it? So if we don't work hard to break that stone, how would we reach the diamond? The same thing applies to our life that when we face difficulties and continue on our journey, then we will find our destination. When we encounter difficulties, the difficulties will be shattered. The difficulties will be shattered into pieces and they will not be able to withstand our strength and strong will. In this way, we will reach the destination and success. Because if we do not know how to endure difficulties, then we do not know how to maintain successes because we do not want to achieve success for one day, but we want to achieve success. We want to achieve continuously and if we are constantly striving for success, then we have to face the difficulties that come our way with determination so that the success we achieve is continuous throughout our lives, lest we turn back after seeing a small difficulty.
اگر دیکھا جائے تو زندگی صرف کامیابیوں کا نام ہوتا تو پھر مشکلات کہاں پر اتی مشکلات کا سامنا کون کرتے ہیں تو یہ بات اٹل حقیقت ہے کہ مشکلات کے اندر ہی تو کامیابیاں چھپی ہوئی ہیں اگر انسان ایک پتھر کو توڑتا ہے اور اس پتھر میں سے ہیرا نکلتا ہے تو کیا ہم یہ نہیں سوچتے کہ پتھر ایک سخت چٹان ہے اور اس کو توڑنے میں مشقت لگتی ہے اور جب ہم مشقت سے وہ پتھر توڑتے ہیں تو اس میں سے ہیرا یا نادر پتھر نکلتا ہے تو اس طرح اگر ہم وہ پتھر توڑنے میں مشقت نہ کرتے تو ہم ہیرے تک کیسے پہنچتے تو یہی بات ہماری زندگی پر بھی لاگو ہوتی ہے کہ ہم جب مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں اور اپنے سفر پر گامزن رہتے ہیں تو پھر ہمیں اپنی منزل مل ہی جاتی ہے جب ہم مشکلات سے ٹکرائیں گے تو مشکلات پارہ پارہ ہو جائیں گی مشکلات ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گی اور وہ ہماری مضبوطی اور مضبوط ارادوں کا مقابلہ نہیں کر پائیں گی تو اس طرح ہم منزل تک کامیابی تک پہنچ جائیں گے کیونکہ اگر ہم مشکلات کو برداشت کرنا نہیں جانتے تو پھر کامیابیوں کو ہم برقرار رکھنا نہیں جانتے کیونکہ ہم کامیابی ایک دن کے لیے حاصل نہیں کرنا چاہتے بلکہ ہم تو کامیابی مسلسل حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اگر ہم مسلسل کامیابی کے لیے جستجو کر رہے ہیں تو پھر اس میں انے والی مشکلات کا ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے تاکہ جو ہم کامیابی حاصل کریں تو وہ ہماری تاحیات مسلسل ہو ایسا نہ ہو کہ ہم چھوٹی سی مشکل کو دیکھ کر پیچھے ہٹ جاہیں۔
First of all, we have to understand what failure is, what is the real reason for failure, because many people fail, fail again and again, but they never find the reasons for their failure. So, first of all, we have to see why we are getting failure, what are the weaknesses that are preventing me from moving forward. So, first of all, we have to focus on our failures, find the reasons for it. When we find our reasons for failure, then we have to strengthen the reasons for our failures, the weaknesses, the problems, so that we can turn the failures that are becoming our destiny into our successes. Then we also have to see what success is. Success is not that I have reached the destination, I have achieved fame and glory, but I have to see what is the purpose of this success that I have achieved, why have I achieved success? When I accept the reasons for my goals, the reasons for my success, the reasons for my failure, I will understand them, then I I will become the most successful person in the world and remember one thing, make your dreams bigger, broaden your horizons, make your paths longer, because the bigger your paths to your destination, the bigger your challenges will be, the bigger your goals will be, and the bigger your dreams will be. People who dream small dreams always walk on small, short paths, and those who dream big dreams dream big dreams and achieve big goals. So remember, if you have nothing in your hand, if your hand is empty, you have to raise that empty hand and move towards your goals and one day you will be successful. But never in life think that I cannot do this, rather think that I can do this and I will show it by doing it.
سب سے پہلے تو ہمیں یہ سمجھنا ہے کہ ناکامی کیا ہے ناکامی کا اصل سبب کیا ہے کیونکہ بہت سے لوگ ناکام ہوتے ہیں بار بار ناکام ہوتے ہیں لیکن وہ اپنی ناکامی کی وجوہات کبھی بھی تلاش نہیں کرتے تو سب سے پہلے ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ہمیں ناکامی کس وجہ سے حاصل ہو رہی ہے وہ کون سی کمزوریاں ہیں جو مجھے اگے بڑھنے سے روک رہی ہیں تو ہم نے سب سے پہلے اپنی ناکامیوں کے اوپر توجہ دینی ہے اس کے اسباب ڈھونڈنے ہیں جب ہم اپنے اسباب ڈھونڈ لیں گے ناکامی کے تو پھر ہم نے اپنی ناکامیوں کی جو وجوہات ہیں جو کمزوریاں ہیں جو جو مسائل ہیں ہم نے ان کے کو سٹرانگ کرنا ہے تاکہ ہم وہ ناکامیاں جس کی وجہ سے ہمارا مقدر بن رہی ہیں ہماری کامیابیوں میں بدل جائیں پھر ہم نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ کامیابی کیا ہے کامیابی کیا یہ ہے کہ میں منزل ہی مقصود تک پہنچ گیا میں نے شہرت بلندی حاصل کر لی نہیں بلکہ میں نے یہ دیکھنا ہے کہ جو کامیابی میں نے حاصل کی ہے اس کامیابی کا مقصد کیا ہے میں نے کس وجہ سے کامیابی حاصل کی ہے تو جب میں اپنے مقاصد کی وجوہات کو اپنی کامیابی کی وجوہات کو اپنی ناکامی کی وجوہات کو تسلیم کر لوں گا ان کو سمجھ لوں گا تو پھر میں دنیا کا کامیاب ترین انسان بن جاؤں گا اور ایک بات یاد رکھیں اپ اپنے خوابوں کو بڑا کریں اپنی منزلیں کو وسیع کریں اپنے رستوں کو طویل کریں کیونکہ جتنے اپ کے راستے اپ کی منزل مقصود کے لیے بڑے ہوں گے اپ کے چیلنج بھی بڑے ہوں گے اپ کے گول بھی بڑے ہوں گے اپ کے ڈریم بھی پڑے ہوں گے جو لوگ چھوٹے ڈریم دیکھتے ہیں وہ ہمیشہ چھوٹے مختصر راستوں پہ چلتے ہیں اور جو بڑے ڈریم دیکھتے ہیں وہ بڑے بڑے خوابوں کو دیکھتے ہیں وہ بڑی بڑی منزلوں کو پاتے ہیں تو یاد رکھیں اگر اپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے اگر اپ کا ہاتھ خالی ہے تو اس خالی ہاتھ کو اپ نے بلند کرنا ہے اور اپنی منازل کی طرف بڑھنا ہے اور ایک دن اپ کامیاب ہو جائیں گے لیکن زندگی میں کبھی بھی یہ نہیں سوچنا کہ میں یہ کام نہیں کر سکتا بلکہ اپ نے سوچنا ہے کہ میں یہ کام کر سکتا ہوں اور یہ کام میں کر کے دکھاؤں گا
Remember, Allah has made man very powerful. Allah has made man the most noble of creation. Allah has placed in man's hands and brain that ability that thanks to knowledge, man is controlling the most powerful animals than himself. So, is it not possible that man can dream and make any intention and cannot achieve them? Man can do anything, can fulfill any goal, can fulfill any dream. But the need is that how much struggle do we make to achieve the dreams we dream? Because some people think that failures are their destiny? I say that failures are not their destiny, but successes are their destiny because successes are hidden in successes. Now understand that failures are a shell, they are a core, they are a shell that is placed on top of successes. And as soon as you move towards success, that shell becomes an obstacle in your successes. Until you break this shell, this core, you cannot get the seed of success, the diamond of success. So when we humans are constantly in the throes of failure, When we are successful, we stop struggling. We stop breaking the shell that has been built over our successes. And when we stop breaking it, then our failure becomes our destiny. Remember, failures are a shell that has been built over your successes. You have to remove this shell, no matter how hard you have to work. My article today is a motivational article. My wish is that you move towards success and have faith in yourself and live like a victorious person in this world with struggle. And always thank Allah Almighty for giving you health and wellness. I thank you all very much for reading my article. Thank you very much.
یاد رکھیں انسان کو اللہ نے بہت طاقتور بنایا ہے اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اللہ نے انسان کے ہاتھ میں دماغ میں وہ صلاحیتی رکھی ہیں جو علم کی بدولت انسان اپنے سے طاقتور ترین جانوروں کو کنٹرول کر رہا ہے تو یہ کیا نہیں ہو سکتا کہ انسان جو خواب بنائے جو ارادے کرے اور ان کو حاصل نہیں کر سکتا انسان ہر کام کر سکتا ہے ہر منزل ہر خواب پورا کر سکتا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم جو خواب بناتے ہیں ہم ان کو حاصل کرنے کے لیے کتنی جدوجہد کرتی ہیں کیونکہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ناکامیاں ان کا مقدر ہیں میں کہتا ہوں ناکامیوں ان کا مقدر نہیں ہے بلکہ کامیابیوں ان کا مقدر ہے کیونکہکامیوں میں کامیابیاں چھپی ہوئی ہیں اب یوں سمجھیں کہ ناکامیاں جو ہیں وہ ایک چھلکا ہیں وہ ایک کور ہیں وہ ایک خول ہیں جو کامیابیوں کے اوپر چڑھا ہوا ہے اور جیسے ہی اپ کامیابیوں کی طرف بڑھتے ہیں تو وہ خول اپ کی جو کامیابیاں ہیں اس کے اندر راہ رکاوٹ بن جاتا ہے جب تک اپ اس خول کو اس کور کو نہیں توڑیں گے تو اپ اس وقت تک کامیابی کا بیج کامیابی کا ڈائمنڈ حاصل نہیں کر سکتے تو ہم انسان جب مسلسل ناکامی کا شکار ہوتے ہیں تو ہم وہ جدوجہد چھوڑ دیتے ہیں وہ خول جو چڑھا ہوتا ہے ہماری کامیابیوں کے اوپر ہم اس کو توڑنا چھوڑ دیتے ہیں اور جب ہم چھوڑ دیتے ہیں توڑنا تو پھر ہماری ناکامی ہمارا مقدر ہو جاتی ہے یاد رکھیں ناکامیاں ایک خول ہیں جو اپ کی کامیابیوں کے اوپر چڑھا ہوا ہے تو اپ نے اس خول کو اتارنا ہے چاہے جتنی بھی محنت کرنی پڑے تو میرا اج کا ارٹیکل ایک موٹیویشنل ارٹیکل ہے اور میری یہ خواہش ہے کہ اپ کامیابیوں کی طرف بڑھیں اور اپنے اوپر بھروسہ رکھیں اور جدوجہد کے ساتھ اس دنیا میں ایک فاتح انسان کی طرح رہیں اور ہمیشہ اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا کریں جس اللہ نے اپ کو صحت اور تندرستی عطا کی ہے میں اپ سب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اپ نے میرا ارٹیکل پڑھا بہت بہت شکریہ
Regard
Yousafharoonkhan